عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی، ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی، اس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو ممبر بھی ہوں گے۔

دوسری جانب عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں‌کہا کہ والد اسپتال میں بدستور زیرِ علاج ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے۔

جواد عمر نے اپیل کی کہ خاندان کےایک شخص کو ایئر ایمبولینس میں جانے کی اجازت دی جائے، خاندان کے دیگر لوگ کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکا پہنچیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ایئر ایمبولینس پاکستان پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں