نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نادرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے میچ میں ناردرن نے 140 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 139 رنز بنائے، عماد بٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللہ بنگل زئی، کاشف بھٹی اور اکبر رحمان نے 24، 24 رنز بنائے۔
نادرن کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں نادردن نے میچ کو یکطرفہ بنادیا اور 140 رنز کا آسان ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں پورا کرلیا۔
ناردرن کے حیدر علی 58 اور آصف علی 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ تین اکتوبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔