پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ٹیم پاکستان آنے سے انکار کرتی ہے تو اس ہی ملک میں جاکر کھیلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو ون ٹو ون انٹرویو سے اجتناب کرنا ہوگا۔
سابق کپتان قومی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ اب ایکشن کا وقت ہے بولنے کا وقت گزر گیا، پی ایس ایل کو بڑا برانڈ بنانے کے لیے پیسا لگانا ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز راشد لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جس ملک کا وزیراعظم فون کرے اور پھر بھی کام نہ ہو تو سمجھ لو کہ معاملہ بہت آگے کا ہے۔