سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو 91 ویں قومی دن سے قبل ملک وقوم کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
شاہ سلمان نے سعودی عرب کی وزارتی کونسل کے ورچوئل اجلاس کے موقع پراپنے ان جذبات کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز سمیت اپنے پیش روؤں کوشاندارالفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔
مملکت کےبانی شاہ عبدالعزیزآل سعود نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے1932ء میں اسی تاریخ کونجداور حجازکا نام تبدیل کرکے مملکت سعودی عرب رکھا تھا۔ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات کے رہ نماؤں نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پرشاہ سلمان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ’’دونوں ممالک ایک ہیں اورہم مل جل کرایک روشن مستقبل کے منتظرہیں۔‘‘حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آلِ مکتوم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ’’سعودی عرب کا قومی دن ایک ایسا موقع ہوتاہے جب میں ہم بھائی چارے کی تجدید کرتے ہیں،باہمی محبت کو پروان چڑھاتے ہیں اور ایک بہتر اورشاندار مستقبل کی طرف بڑھنے کا عہد کرتے ہیں۔‘‘وزارتی کونسل نے منگل کے روز اجلاس میں یمن میں جاری جنگ پرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ کے درمیان تعاون سمیت مختلف جغرافیائی،سیاسی امورپر بھی غورکیا ہے۔