تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تمام 34اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج چوتھا روز ہے.
انسداد پولیو مہم کے دوران 25لاکھ کے قریب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔
پانچ روزہ شروع ہونے والی اس مہم میں 11383ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، جن میں 9470موبائل ٹیمیں۔ 949فکسڈسائٹس اور592ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔پولیو مہم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 19ہزار 2سو اہلکارپولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور ہیں جبکہ پاک افغان اور پاک ایران دونوں سرحدوں پر فکسڈ ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم ہیں۔