لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں لگائے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کر دی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کی مارکیٹیں اب رات 10 بجے تک کھل سکیں گی اور صرف اتوارکو بند رہیں گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریسٹورینٹس کو 50 فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات 12 بجے تک انڈور ڈائننگ کی اجازت دی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 12 بجے تک جاری رہ سکےگی۔
دوسری جانب اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد صوبے کے مزارات کو بھی کھول دیا گیا ہے۔