پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا منفی دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کم ہو کر 45 ہزار 597 پر بند ہوا ہے، جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 58 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب 39 کروڑ روپے میں طے ہوئے ہیں۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 932 ارب روپے ہے۔