این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 47 افراد انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد رہی۔
Statistics 22 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,139
Positive Cases: 2,333
Positivity % : 4.56%
Deaths : 47
Patients on Critical Care: 4641— NFRCC (@NFRCCofficial) September 22, 2021
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 374 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 30 ہزار 238 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3261 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 917 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 61947 ہے۔