پاکستان اور ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بوڈ (پی سی بی)کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق پی سی بی اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرےگا، جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی، ذہنی اور ٹیکٹیکل معاونت فراہم کی جائےگی۔
The Pakistan Cricket Board and Cricket Federation of Uzbekistan have signed a MoU for promotion of the game by developing a working relationship to enhance the capacity, professionalism and performance of the game in Uzbekistan.
More details ➡️ https://t.co/WSG0AsIqzU pic.twitter.com/jCCWSvocsd
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 21, 2021
اس ضمن میں پی سی بی اپنے اسٹاف کو بھی ازبکستان بھیجےگا، جو وہاں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز بھی کروائیں گے۔
معاہدے کے تحت پی سی بی کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بریفنگ بھی فراہم کرےگا۔
علاوہ ازیں، پی سی بی ازبکستان کے کھلاڑیوں کی پاکستان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سے متعلق آپشن پر بھی غورکرےگا۔