اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایف بی آر کے ترجمان نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی پرزور تردیدکی۔
ترجمان نے کہا کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع زیر غور نہیں لہٰذاٹیکس گزار 30 ستمبر سے قبل سالانہ ٹیکس گوشوارےجمع کرائیں۔
ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کچھ اخبارات میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی پرزور تردیدکی ہے اور وضاحت میں کہا ہے کہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اس ضمن میں کوئی تجویززیر غور نہیں۔1/5@FinMinistryPak
— FBR (@FBRSpokesperson) September 21, 2021