قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، ایونٹ میں پاکستان ٹی20 اسکواڈ کے بھی تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹی20 کپ 2 مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے کے 18 میچز 23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا، جس میں فائنل سمیت 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق یہ ٹورنامنٹ میں ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد فراہم کرے گا۔
پی سی بی نے ایونٹ میں شریک تمام 6 ٹیموں، اُن کے کپتانوں اور شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سینٹرل پنجا ب، شاداب خان ناردرن، امام الحق بلوچستان، سرفراز احمد سندھ، محمد رضوان خیبر پختونخوا اور صہیب مقصود سدرن پنجاب کی کپتانی کریں گے۔