کیپ ٹائون : جنوبی افریقہ کے شہر جہانسبرگ کے مئیرایک راہگیر کو بچانے کی کوشش میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
46سالہ جولیدے ماتونگو ووٹرز کی اندراجی مہم سے واپس آرہے تھے کہ اچانک ایک سڑک کراس کرتا راہگیر ان کی گاڑی کے سامنےآگیا۔جسے بچانے کی کوشش میں کار سامنے سے آنے والی تیز رفتار وین سے ٹکرا گئی۔
46 سالہ میئر نے سابق میئر کی کورونا سے ہلاکت کے بعد ایک ماہ قبل ہی عہدہ سنھالا تھا۔