پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر بھڑاس نکال دی

سکیورٹی خطرات کو جواز بناکر گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا جو کہ نہ صرف پی سی بی کیلئے بڑا دھچکا تھا بلکہ شائقینِ کرکٹ بھی اپنی سماعتوں پر یقین نہ کرسکے۔

سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی نیوزی لینڈ کے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تاہم پاکستانی صارفین کی حسِ مزاح کو کوئی مات نہیں دے سکتا جس کا عملی مظاہرہ اس پریشان کن صورت حال میں بھی گزشتہ روز دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کافی متحرک دکھائی دیے اور اس معاملے پر متعدد میمز بھی بناڈالے۔ کسی نے میم کے ذریعے اپنا دِل ہلکا کیا تو کوئی نیوزی لینڈ کو کوستا رہا۔

ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ‘ٹی از فینٹاسٹک’ جیسا تاریخی جملہ کہنے اور پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹرول کیا کہ پاکستان سب سے زیادہ محفوظ ملک ہے، اگر کسی کو شک ہے تو وہ اس پائلٹ سے پوچھ سکتا ہے، یہ آپ کو اچھی طرح سے بتائے گا۔

ایک اور صارف نے معروف بھارتی فلم ‘بھاگم بھاگ’ میں اکشے کمار کے ایک یادگار ڈائیلاگ اور سین کی تصویر پوسٹ کی جس میں اکشے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ‘بہن ڈر گئی، بہن ڈر گئی’۔ صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ’وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس وقت نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے بارے میں یہ سوچ رہے ہیں۔‘

فیس بک پر ایک پیج نے 2006 کی بالی وڈ کی مزاحیہ فلم ‘چُپ چُپ کے’ کے ایک سین کی تصویر پوسٹ کی جس میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار شاہد کپور ساتھی اداکارہ نیہا دھوپیا کے کہنے پر بڑے مزاحیہ انداز میں فون پر کسی کو دھمکی دے رہے ہوتے ہیں۔

عمر چوہدری نامی ٹوئٹر صارف نے نیوزی لینڈ ٹیم کے اس فیصلے کو ہمارے معاشرے میں موجود ایک اہم مسئلے کے ساتھ جوڑ دیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیوی ٹیم نے وہی کیا جو 4 سال رشتہ چلانے کے بعد ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ استخارہ صحیح نہیں آیا۔


فہیم نامی صارف نے کیوی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کووں سے تشبیہہ دے کر اپنی بھڑاس نکالی۔

https://twitter.com/selfrespect527/status/1438882392056467456?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1438882392056467456%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F264214-
ایک اور شخص کی جانب سے ٹاس جیت کر بھاگنے کو ترجیح دینے کی پوسٹ کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں