ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں 18 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بچوں کو پولیو قطرے پلاکر کر دیا ہے۔
اس ضمن میں ملتان کے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ3 روزہ پولیو مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا ہے کہ پولیو قطرے پلانے سےانکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے گھر گھرپولیو مہم کامیاب بنائیں گے۔
عامر کریم خاں کا کہنا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر پولیو کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مزید کہا ہے کہ ملتان کے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ان کو اس بیماری سے بچائیں۔