پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی س)ی جانے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیریز منسوخی سے متعلق نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا ، معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں دورہ منسوخ کرنے کی مکمل وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث یکطرفہ فیصلہ پریشان کن ہے۔
Crazy day it has been! Feel so sorry for the fans and our players. Walking out of the tour by taking a unilateral approach on a security threat is very frustrating. Especially when it’s not shared!! Which world is NZ living in??NZ will hear us at ICC.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 17, 2021