پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوگئی ہے تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ تاخیر کا شکار ہے اور کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل میں ہی رہیں۔
واضح رہے کہ میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا ہے لیکن ٹاس تقریباً آدھے گھنٹے قبل ہوجاتا ہے اور کھلاڑی گراؤنڈ میں آجاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شائقین کو بھی اب تک اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
Just in: The start of the first #PAKvNZ ODI has been delayed. Players and support staff have been asked to stay in their hotel rooms.
Fans haven't been allowed in either.
Follow the updates: https://t.co/AID0zMSxlt pic.twitter.com/AEX5zZAlXZ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 17, 2021
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے افراد میں کھلاڑی بھی شامل ہوسکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو سیریز پر بھی سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔