مون سون کی بارشوں کے بعد شہر قائد میں ڈینگی پھیلنے لگا

شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کے بعد ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ دو نوجوان انتقال کرگئے ہیں، نجی ہسپتال میں داخل 24 سالہ عدنان گلشن جمال کا رہائشی تھا۔

اس ضمن میں محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں بھی ڈینگی وائرس سے تین اموات ہوچکی ہیں، جناح ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریض بلیڈنگ کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں