گیلپ پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے پہلی سے 12 ویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے فیصلے سے متعلق ایک سروے کیا جس میں ملک بھر سے 1400 سے زائد افراد شریک ہوئے۔
سروے کے مطابق دیہی اور شہری حلقوں میں پنجاب حکومت کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی گئی، دیہی علاقوں میں 96 فیصد جبکہ شہری علاقوں کے 95 فیصد عوام پنجاب حکومت کے فیصلے کے حامی نظر آئے۔