امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 80 ڈاکووں نے ایک ساتھ سپر اسٹور پر دھاوا بول دیا ایک منٹ میں ڈکیتی کر کے بھاگ کھڑے ہوئے۔
ڈاکوؤں نے تین ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد سامان اور پیسوں سے بیگ بھرے غائب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت کرنا مشکل ہے۔
پولیس نے واقعے کے سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ڈکیتی، سازش، چوری، املاک پر قبضے اور اسلحے سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ واردات کے دوران 25 سے زائد گاڑیوں نے سڑک کو بلاک کر رکھا تھا۔
While most of the looters got away, @walnutcreekpd did arrest a few following the flash mob robbery of the Walnut Creek Nordstrom store. #nordstrom #flashmobrobbery pic.twitter.com/LPlrNeiyhg
— Jodi Hernandez (@JodiHernandezTV) November 21, 2021
ڈکیتی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں لوٹ مار کرنے والے اپنی گاڑیوں میں داخل ہونے سے پہلے بیگ اور بکسوں کے ساتھ سڑک پر بھاگ رہے ہیں جن کے پاس چوری شدہ سامان موجود ہے۔