ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق بھوٹان 2021 میں جنوبی ایشیا کا سب سے کم کرپٹ ملک قرار پایا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2021 میں جنوبی ایشیا کے 8 ممالک بھی شامل ہیں۔
ورلڈ بینک کے مطابق بھوٹان کی کل آبادی 7 لاکھ 71 ہزار سے کچھ زائد ہے، یہ ملک ثقافتی اور جغرافیائی لحاظ سے انتہائی منفرد ہے۔
بھوٹان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جسے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے دنیا کے سب سے کم کرپٹ 25 ممالک میں شامل کیا ہے۔
کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2021 کے مطابق بھوٹان نے 100 سے میں 68 پوائنٹس حاصل کئے ہیں اور عالمی درجہ بندی میں اس کا 25واں نمبر ہے، اس طرح یہ جنوبی ایشیا کا سب سے کم کرپٹ ملک قرار پایا ہے۔