5 لاکھ انعام اور پی ایس ایل فائنل میں کمنٹری، پی سی بی نے مقابلے کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کا بیڑا اُٹھالیا ہے۔

کمنٹیٹر کی تلاش کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مقابلہ جیتنے والے کو 5 لاکھ روپے اور پی ایس ایل سیون کے فائنل میں کمنٹری کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

پی سی بی کےمطا بق پی ایس ایل سیون کے دوران نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کے لیے مہم شروع کی جارہی ہے اور اس کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمنٹری کو پروفیشنل کیرئیر بنانے کے خواہشمند افراد اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، مقابلے میں 18 سال سے زائد عمر اور پاکستانی ہونا شرط ہے۔

پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں 20 کمنٹیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا، اس کے بعد اُن میں سے 5 کمنٹیٹرز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جو فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گے اور پھر فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق کامیاب اُمیدوار کو 5 لاکھ روپے انعام اور پی ایس ایل سیون کے فائنل میں کمنٹری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں