اقوام متحدہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک 5 لاکھ شہری افغانستان چھوڑ سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے افغان پناہ گزینوں کے لیے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ تعداد کے لحاظ سے ہم خطے میں 5 لاکھ نئے مہاجرین کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ ایک بدترین صورت حال ہے.یو این ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث پناہ گزینوں کے لیے تیاری کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔
افغانستان کے پڑوسی ممالک پناہ گزینوں کیلئے اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بدترین صورت حال کاسامنا ہے اور ماضی میں ایسا انخلا نہیں دیکھا۔