سعودی اخبار (سعودی گزٹ) کے مطابق ایسے غیر سعودی افراد جو مملکت میں قانونی رہائشی ہیں ، اب ایک جائیداد کے مالک ہو سکتے ہیں۔
سعودی گزٹ کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے تین شرائط متعین کی ہیں جو کہ مملکت میں جائیداد خریدنےکے لیے ضروری ہیں۔
پلیٹ فارم نے انفوگرافکس کی مدد سے وضاحت کی ہے کہ یہ سہولت باشندوں کو اجازت دیتی ہےکہ وہ سعودی عرب کے اندر کسی ایک جائیداد کے مالک ہونے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دیں۔
جائیداد کی خریداری کے لیے غیر سعودی باشندوں کو جو 3 تقاضے پورے کرنے ہوں گے ان میں یہ شرائط شامل ہیں۔
- غیر ملکی کے پاس ایک درست اور فعال رہائشی شناختی کارڈ (اقامہ) ہونا چاہیے۔
- رہائشی کو ٹائٹل ڈیڈ کی ایک کاپی کے ساتھ جائیداد کے بارے میں تمام معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
- اس کی مملکت میں کوئی اور جائیداد نہیں ہونی چاہیے۔
ابشر کے مطابق غیر سعودی باشندے ابشر پلیٹ فارم پر “مائی سروسز” (خدمت) تک رسائی حاصل کرنے کے بعد سروس (خدمت) ، پھر “جنرل سروسز” اور وہاں سے “درخواست برائے غیر سعودیوں کے لیے جائیداد کا مالک ہونا، میں جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔