33 سالہ شخص نے نوکیا 3310 فون نگل لیا

دنیا بھر میں لوگوں کے چھوٹی موٹی اشیا نگلنے کے کئی خطرناک واقعات سامنے آتے رہے ہیں لیکن بلقان کی ریاست کوسووو میں حال ہی میں پیش آئے واقعے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مسلم اکثریتی ملک کوسووو میں 33 سالہ شخص نے نوکیا کا پرانے ماڈل کا ایک مقبول فون 3310 نگل لیا جس کے بعد ڈاکٹرز کو اس شخص کی جان بچانے کے لیے سرجری کرنی پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کوسووو کے دارالحکومت پریستینا میں ایک شخص دردمیں تڑپتا اسپتال پہنچا اور بتایا کہ اس نے موبائل فون نگل لیاہے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ ’اس شخص کے ہضم کرنے کے لیے فو ن کا سائز بہت بڑا تھا، اس کے علاوہ بیٹری میں پایا جانے والا corrosive acid معدے میں بھی داخل ہوسکتا تھا جس کے باعث اس شخص کی جان خطرے میں پڑگئی تھی۔

33 سالہ شخص کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر سکینڈر تیلجاکو نے بتایا کہ نگلا گیا فون اینڈو اسکوپی کے ذریعے بغیر معدہ کاٹے 3حصوں میں باہر نکالا گیاجبکہ سرجری کے دوران کوئی پیچیدگی بھی سامنے نہیں آئی۔

معدے سے فون نکالے جانے کے بعد، میڈیکل ٹیم کے سربراہ سکینڈر تیلجاکو کی جانب سے اس فون اور ایکسرے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں، تصاویر میں نگلے گئے فون کو معدے سے نکالے جانے کے بعد دیکھاجاسکتا ہے۔

اسی طرح ایکسرے اور اینڈو اسکوپی میں بھی نگلے گئے فون کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں