30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجربہ کار سینیئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔

رمیز راجہ نے نجی ہوٹل میں ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق اچھی کرکٹ کھیلنی کی تلقین کی۔

ان کا کہنا تھاکہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں، وکٹ پر ٹھہرنا بھی ضروری ہے، ہماری کرکٹ اچھی ہوگی توانٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

اس دوران ایک کرکٹر نے کہاکہ 30 سال سے کوئی اوپرہوجائے تو کھلاتے نہیں ہیں، اس پر رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ تمام کھلاڑی محنت کریں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، صرف میرٹ پرسلیکشن ہوگی ڈومیسٹک کرکٹرزکے معاوضے مزید بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجربہ کار سینیئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کا نام لے کر پرفارمنس کی تعریف کی جبکہ انور علی اور رومان رئیس کے کم بیک کو بھی سراہا۔

اس دوران انہوں نے احمد شہزاد سے کہاکہ کوئی سینیئر جونیئر نہیں جو پرفارم کرے گا، اس کے سلیکشن پر غور ہوگا۔

کھلاڑیوں سے ملاقات میں رمیز راجہ نے کوچز کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ مستقبل میں باہر سے کوچز آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں