عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے 30 سال سے زائد عمر کے افراد آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق بوسٹر ڈوز ان لوگوں کو لگائی جائے گی جنھوں نے ویکسین کی آخری خوراک 6 ماہ پہلے لگوائی ہوگی۔
From tomorrow onwards, citizens over 30 years will be eligible for booster dose of their choice. Booster will be administered after 6 months gap from last dose.
Amid rising threat of Omicron, Please follow SOPs, wear mask and ensure complete vaccination/booster dose if eligible pic.twitter.com/9NkSfIwkaa— NFRCC (@NFRCCofficial) January 2, 2022
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث براہ مہربانی ضابطہ کار (ایس او پیز ) پرعمل کریں، ماسک پہنیں اور اگر اہل ہو تو ویکسینیشن/بوسٹر کی مکمل خوراک کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ یکم دسمبر سے 50 سال اور زائد عمر کے افراد کوانسداد کوروناویکسین کا بوسٹر لگانے کاآغاز کیا گیا تھا۔