اسلام آباد: این سی او سی اجلاس میں 12سال سے18سال کے بچوں کی ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر شرکاکو بریفنگ دی گئی۔ویکسین کے نظام اور ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔
این سی اوسی نے 12 سے 18 سال کے طلبہ کی ویکسینیشن پراظہاراطمینان کرتے ہوئے مہم کو مزید تیز بنانے پر زور دیا ہے۔این سی او سی کے شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ طلبہ کی زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کےلیے سکول انتظامیہ اور والدین تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
این سی او سی نے ویکسینیشن کے لیے سکولز انتظامیہ اور والدین سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی نے اس بات پر بھی زور دیاہے کہ اہل افراد کی دوسری ڈوز کے لیے بھی انتظامی معاملات کو دیکھا جائے۔کورونا مثبت شروع کم ہونے پر سربراہ این سی او سی اسد عمر نے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔