امریکی سیکیورٹی کمپنی نیشنل پارک سروس میں ملازمت کرنے والی 100 سالہ خاتون رینجر اہلکار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سیکیورٹی کمپنی نیشنل پارک سروس میں ملازمت کرنے والی معمر ترین خاتون رینجر اہلکار، بیٹی ریڈ سوسکن نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
معمر ترین خاتون اہلکار نے امریکی شہر رچمنڈ میں واقع دو مزید کمپنیز میں 15 سال خدمات سرانجام دیں۔
بیٹی ریڈ سوسکن کا اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کہنا تھا کہ ’اُن کے لیے بطور سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض انجام دینا بہت مقدس کام تھا، یہ لمحات اُن کی زندگی کے اہم ترین اور یادگار لمحات میں سے تھے۔‘
At 100 years of age, Betty has made a profound impact on the National Park Service and how we carry out our mission. Her efforts remind us that we must seek out and elevate untold stories so that we can share a more full and inclusive history of our nation.
Thanks, Betty! pic.twitter.com/qjLiAPO4at
— National Park Service (@NatlParkService) April 16, 2022
بیٹی ریڈ سوسکن کا کہنا تھا کہ ’ اب وہ اپنی آنے والی زندگی اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔‘
واضح رہے کہ بیٹی ریڈ سوسکن 1942ء میں امریکی ایئر فورس کا حصہ رہ چکی ہیں۔