یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ای ٹی) لاہور نے پہلی بار ٹیوشن فری پی ایچ ڈی پروگرام لا نچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد یو ای ٹی 27 پروگرامز کیلئے شاندار منصوبہ پیش کرنے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرورکا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی کلچر کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،پی ایچ ڈی پروگرام میں کل وقتی طلبہ سے دوران سمسٹر فیس وصول نہیں کی جائے گی،فیس میں چھوٹ کے بدلے طلبا کو ہر ہفتے کم از کم چھ گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہوگی ۔