یورپ میں طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک

یورپ میں شدید آندھی اورطوفان کے باعث مختلف حادثات میں5افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آندھی اور طوفان سے جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈز میں درختوں اور مکانوں کی چھتیں اکھڑ گئیں اور بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

جرمنی میں تیزہواوں نے طیاروں کی لینڈنگ بھی مشکل بنا دی جبکہ نیدرلینڈز میں طوفانی ہوائوں سے درخت اکھڑ گئے۔

دوسر ی جانب برطانیہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے جبکہ تفریحی مقامات ،پارک اور اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں