یمنیٰ زیدی کو باصلاحیت اداکارہ تو مانا جاتا ہے لیکن یہ بات شاید زیادہ لوگ نہیں جانتے ہوں گے کہ وہ اداکاری کے علاوہ شاعری کا ٹیلنٹ بھی رکھتی ہیں۔
یمنیٰ نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پرانہیں ‘خصوصی شاعرانہ خراج تحسین ‘ پیش کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ والدہ کے لیے اس خاص دن پراپنی لکھی گئی نظم پڑھ رہی ہیں.
یمنیٰ نے خوبصورت نظم میں اپنی والدہ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی دُعا سے ہربلاٹل جاتی ہے اور ماں کی آغوش میں ہرپریشانی بُھول جاتی ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ‘پیاری امّی آپ کو سالگرہ مبارک ہو’۔
سائرہ یوسف، عدنان انصاری، فیصل کپاڈیہ ، عاصم رضا اور دیگرسیلیبرٹیز سمیت یمنیٰ کے فالوورزنے بھی والدہ کے لیے اس خوبصورت اظہار کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصروں کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا