ہنزہ میں دلہا اور دلہن کی تعمیراتی مشینری میں سواری اور فوٹو سیشن کے معاملے کا مجسٹریٹ درجہ اول گوجال نے نوٹس لے لیا۔
عدالت نے ایکسیویٹر آپریٹر کو کل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ کنسٹرکشن مشینری ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اس عمل سے انسانی جان کو بھی خطرے میں ڈالا گیا، آپریٹر عدالت میں پیش ہو کر معاملے کی وضاحت کرے کہ ایسا کیوں کیا گیا۔