گوگل کے نئے آنے والے موبائل فون پکسل 6 سیریز کی تفصیلات لیک کردی گئی ہیں۔ یہ فونز 19 اکتوبر کو مارکیٹ میں لانچ کیے جائیں گے۔
پکسل 6 سیریز کے فونز کو کم از کم 5 سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی، جو کہ سام سنگ کی 4 سالہ اپ ڈیٹس سے زیادہ عرصہ ہے۔ پکسل 6 سیریز کو 2026 تک اپ ٹو ڈیٹ تحفظ حاصل ہوگا۔
پکسل 6 میں بیک پر 50 میگا پکسل مین کیمرا اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہوگا۔ پکسل 6 پرو میں مین اور الٹرا وائیڈ کیمروں کے ساتھ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی دیا جائے گا۔
موبائل کی بیٹری لائف 24 گھنٹے کی ہوگی چاہے 5 جی نیٹ ورک پر ہی کیوں نہ اسے استعمال کیا جائے، جب کہ 30 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ اور ریورس چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔
پکسل 6 میں 6.4 انچ جبکہ پکسل 6 پرو میں 6.7 انچ کا ڈسپلے ہوگا اور دونوں میں گوریلا گلاس وکٹس کے ساتھ ساتھ ڈسٹ اینڈ واٹر ریزیزٹنس تحفظ موجود ہوگا۔
پکسل 6 پرو میں 120 ہرٹز جبکہ پکسل 6 میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے.