گورنر سندھ عمران اسماعیل کا انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر پیغام
12 اگست پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے۔
موجودہ حکومت نے ‘کامیاب جوان’ ، وزیرِاعظم اسکل ڈیولپمنٹ اور پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون جیسے پروگرام شروع کئیے۔
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے حکومت نے کامیاب جوان کی ذیلی یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم متعارف کروائی۔
جس کے تحت 5 سال میں چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے 100 ارب روپے کے قرضے دیے جا رہے ہیں۔
نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے ہنرمند پاکستان کے نام سے اسکیم کا آغاز کیا ، اسکی شروعات 10 ارب روپے کی سیڈ منی سے کیا گیا۔
اس اسکیم سے اب تک ہزاروں نوجوان تربیتی کورس مکمل کرچکے ہیں۔
نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول آسان بنانے کے لئیے حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے خطیر رقم رکھی ہے۔
نوجوان افرادی قوت کے احسن استعمال سے ہی پاکستانی معشیت کی شرحِ نمو کو بہتر اور پائیدار بنایا جاسکتا ہے۔