گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید498نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11823نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9 اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد7451ہوچکی ہے ، آج مزید585مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد431090ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں