چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تاہم وہ اس طرف بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے جمعے یکم اکتوبر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات کی۔ انہوں نے شرکاء کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ صوبائی سطح پر بہترین کام کرنے پر فرسٹ بورڈز کو سراہتے ہیں۔وہ ان کے ساتھ مل کر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظر ہیں۔
رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے اور نوجوانوں کو اس سطح پر بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا.