بائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ گبرئیل بورک نے چلی کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔
نو منتخب گبرئیل بورک لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے کم عمر ترین صدر ہیں۔
گبرئیل بورک نے صدارتی انتخابات میں 55 سالہ جوز انتونیو کو شکست دی جنہیں چلی کا ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہا جاتا ہے۔
مشہور نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق چلی کے انتخابات میں 90 فی صد پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مطابق 56 فی صد ووٹ گبرئیل بورک نے حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے حریف 44 فی صد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
متوقع شکست کے بعد جوز انتونیو نے اپنے حریف گبرئیل بورک کو ٹیلی فون پر مبارکباد بھی دے دی ہے، اور کہا ہے کہ وہ بورک کے سپورٹر کے طور پر سانتیاگو کے ڈاؤن ٹاؤن میں جشن کے لئے شامل ہوں گے۔
چلی کے سبکدوش ہونے والے صدر سیباسٹین پینیرا نے بھی وڈیو کانفرنس کال کے ذریعے گبرئیل کو مبارکباد دی ہے۔
صدارتی انتخابات میں یقینی جیت کے بعد گبرئیل بورک نے پہلی بار ٹی وی پر قوم سے خطاب کیا اور کہا کہ میں چلی کی عوام کا صدر بننے جا رہا ہوں۔
گبرئیل کو ماہرین چلی کا جدید صدر کے طور پر دیکھ رہے ہیں، انہوں نے چلی کی سیاست میں کافی ہنگامہ خیز دن گزارے ہیں۔
گبرئیل نے چلی کی عوام کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تعلیم کے لئے احتجاج کئے ، جس کے بعد انہیں 2014 کانگریس کا رکن منتخب کیا گیا۔