کیا شادی کے 4 ماہ بعد ہی بینش راجہ کی طلاق ہو گئی؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بینش راجا نے طلاق کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اگست 2021 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کی طلاق ہوگئی ہے۔

بینش راجا نے ’طلاق‘ کے عنوان سے ایک تصویر شیئر کی جس میں تفصیلی کیپشن لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ بیشک عورت کو خمیدہ پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز اور اس کی طرف کشش کا راز ہے۔ اور اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے، لہٰذا اگر وہ غلطی کرے تو اسے اس انداز میں نہ جھڑکیں جس میں نرمی نہ ہو، اسے سیدھا کرنے کی کوشش کریں۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھاکہ دوسری صورت میں آپ اسے توڑ دیں گے اور اس کا ٹوٹنا، اس کی طلاق کا سبب بنے گا۔

اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔

دوسری جانب اداکارہ نے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئیں تمام تر سیلفیز کو بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیاہے۔

بینش راجا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، 2016 میں مقبول ترین ڈرامے سنگِ مرمر میں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوایا۔

بعد ازاں انہیں یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی ادکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں