کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 11 جانیں لے گئی، 567 نئے مریض رپورٹ

کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 240 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 918، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 512، بلوچستان میں 33 ہزار 325، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 393، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 103 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 492 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں