مہلک کورونا وائرس کے وار پھر بڑھنے لگے ، گزشتہ 24گھنٹے میں تین ہزار153افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 58افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے جن میں سے دس لاکھ 86 ہزار785افراد ریکور ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے مرنےو الوں کی مجموعی تعداد 26ہزار720ہو گئی ، ملک بھر میں اس وقت 91ہزار 15ایکٹو کیسز ہیں ۔
Statistics 12 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 57,792
Positive Cases: 3153
Positivity % : 5.45%
Deaths : 58
Patients on Critical Care: 5370— NFRCC (@NFRCCofficial) September 12, 2021
سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 44ہزار 464افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،سات ہزار 133اموات ہوئیں جبکہ تین لاکھ 87ہزار625افراد علاج معالجہ کے بعد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں کورونا کے 49ہزار706ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا مگر اموات کے لحاظ سے پہلا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں چار لاکھ 13ہزار182افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 12ہزار211افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، تین لاکھ 74ہزار502افراد علاج معالجہ کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ 26ہزار469افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 258افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار250افراد جاں بحق ہوئے ، سات ہزار768مریض اب بھی موجود ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ دو ہزار617افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، سات ہزار968اب بھی زیر علاج ہیں جبکہ 887افراد مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے ۔