اسلام آباد: کورونا کے کم کیسز کے حوالے سے پاکستان دنیا کے 5 بہترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ملین کی آبادی میں کم سے کم کیسز کے حوالے سے پاکستان، چین، نائیجریا، ایتھوپیا اور مصر کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کورونا ویکسین مہم کے حوالے سے دنیا کے پہلے 30 ممالک میں شامل ہے۔ ہیلتھ کیئر سپورٹ سسٹم کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق وبا کے شروع میں روزانہ 472 ٹیسٹ کی صلاحیت تھی جسے بڑھا کر اب 80 ہزار ٹیسٹ کر دیا گیا ہے۔
وبا کے شروع سے اب تک ہیلتھ کیئر سسٹم میں 7043 آکسیجن بیڈز شامل کیے گئے ہیں۔ آکسیجن کی ضرورت پورا کرنے کیلئے آکسیجن کی پیداوار 487 میٹرک ٹن روزانہ سے بڑھا کر 803 میٹرک ٹن کر دی گئی ہے۔ 1 لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی جسمانی اور نفسیاتی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انتہائی نازک صورتحال کے کیسز کو ڈیل کرنے کیلئے 5 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کی ٹریننگ کی گئی ہے۔
این سی او سی نے بتایا کہ پاکستان دو ایئر پورٹس پر کورونا کیسز کی نشاندہی کرنیوالے کتوں کی خدمات حاصل کرنے والا دنیا میں پہلا ملک ہے۔