پاکستان نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ اور جنوبی افریقہ سمیت 7 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 7 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کر دیا ہے جن پر مکمل سفری پابندی عائد ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ہونے والے ممالک میں ساؤتھ افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیکیو، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوسٹ وانا بھی کیٹگری سی میں شامل ہیں۔
پاکستانی مسافروں ایمرجنسی صورتحال میں ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہو گی اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم دیکھانا ہو گا۔
مسافروں کو بورڈنگ سے قبل 72 گھنٹے پرانی پی سی آر کی منفی رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔
Due to threat of new Variant, following countries have also been included in Cat C and complete ban has been imposed on direct / indirect inbound travel from these countries with immediate effect: South Africa, Hong Kong,Mozambique, Namibia, Lesotho, Botswana pic.twitter.com/DxzqzV4sse
— NFRCC (@NFRCCofficial) November 27, 2021
دوسری جانب سربراہ اسد عمر نے 12 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم آنے کے بعد 12 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔