کورونا کی تباہ کاریاں تھم نا سکیں ملک میں‌سب سے زیادہ اموات رپورٹ

ملک میں تقریباً 3 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات
پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 102 افراد انتقال کر گئے اور 4934 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4934 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 102 افراد انتقال کر گئے۔


پاکستان میں آخری بار 100 سے زیادہ اموات 20 مئی کو ریکارڈ کی گئی تھیں، اس روز ملک میں 51 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے 3070 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی تھی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 85 ہزار 294 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3376 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 474 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 85633 ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں