کورونا کا زور ٹوٹنے لگا: 24 گھنٹوں میں 572 نئے مریض، 6 افراد جان سے گئے

کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 392 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 806 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 572 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 307، سندھ میں 4 لاکھ 68 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 553، بلوچستان میں 33 ہزار 204، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 386، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 749 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 443 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں