کورونا ٹیسٹ کے ہزاروں غلط نتائج دینے والی برطانوی لیبارٹری بند کردی گئی

کورونا ٹیسٹ کے ہزاروں غلط نتائج دینے والی برطانوی لیبارٹری کو بند کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر وولورہیمپٹن میں نجی لیبارٹری میں کام بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لیب کی غلطی سے تقریباً 43 ہزار افراد کو ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے غلط نتائج 8 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری کیے گئے۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے ’ٹیسٹ اینڈ ٹریس‘ ڈیپارٹمنٹ نے متاثرہ افراد سے رابطے کر کے انہیں دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں