کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ویکسینیٹڈ افراد کو بڑی رعایتیں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کو کھانے کی مختلف اشیاء، ٹرانسپورٹ ، اوبر اور کریم پر خصوصی رعایت دی جائے گی، اسکولوں میں طلبا کو چیزوں پر ڈسکاؤنٹ ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے پر بچوں کو تحائف بھی دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب پنجاب میں یومیہ 10 لاکھ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگائی جائے گی، ویکسی نیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی، مہم کیلئے 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔