ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے کویڈ پروگرام کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم کوروناویکسین کی خریداری کیلئےاستعمال کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق پچاس کروڑڈالر کی رقم سے 3 کروڑ 98 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراک خریدی جائیں گی۔ رقم سے سیفٹی باکس،سرنجزکی خریداری بھی کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اعلامیے کے مطابق ویکسینیشن سے کورونا کے پھیلاؤمیں تیزی سے کمی ہوگی۔