کورونا وائرس سے ملک بھر میں‌10 افراد ہلاک، 310 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 892 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 47 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 320، سندھ میں 4 لاکھ 79 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 53، بلوچستان میں 33 ہزار 606، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 329 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں