کورونا وائرس سے ملک بھرمیں 15 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 137 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 67 ہزار 698، سندھ میں 5 لاکھ 31 ہزار 8، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 86 ہزار 537، بلوچستان میں 34 ہزار 32، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 526، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 813 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 734 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں