کورونا وائرس سے مزید 7افراد دم توڑ گئے، 353 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 905 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 81 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 496، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 288، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 167، بلوچستان میں 33 ہزار 621، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 425 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 655 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں